اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے اے آر ڈی یو اور اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کی کارکردگی، زیرِ تفتیش مقدمات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔تمام افسران کو اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری، چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے خصوصی احکامات جاری کئے۔اجلاس میں ڈی ایس پی اے آر ڈی یو سلیمان شاہ، انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ انسپکٹر نوراللہ اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے دونوں یونٹس کی مجموعی کارکردگی، انسدادِ جرائم کی کارروائیوں اور زیرِ تفتیش مقدمات سے متعلق افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔اجلاس کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی، اشتہاری ومطلوب ملزمان کی گرفتاری، چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سمیت مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کے مسروقہ اثاثوں کی برآمدگی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تفتیشی عمل میں معیار اور رفتار کو برقرار رکھا جائے اور بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے لیے فیلڈ آپریشنز اور تفتیشی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا















