اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے پولیسنگ، انتظامی امور اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی و جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔تمام افسران کو اقدامات مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد پولیس کے پولیسنگ کے مختلف امور، انتظامی معاملات اور مختلف شعبہ جات میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی مجموعی کارکردگی، جاری اقدامات، پیش رفت اور مختلف امور سے متعلق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے، انتظامی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور جاری اقدامات کی بروقت تکمیل سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق نے افسران کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبہ جات میں جاری اقدامات کو مزید منظم اور موثر انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی اور پیش رفت کی موثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور تفویض کردہ ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے انتظامی اور پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے لیے موثر نگرانی، باہمی رابطہ اور ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ تمام متعلقہ افسران دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے جاری اقدامات کو مزید بہتر بنائیں اور پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں