اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈاکٹر نعیم تاج کو تمغہ امتیاز ملناشعبہ طب کے لیے باعث فخر ہے۔ چوہدری محمدیٰسین

 
0
9

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈاکٹر نعیم تاج کو تمغہ امتیاز ملناشعبہ طب کے لیے باعث فخر ہے۔ چوہدری محمدیٰسین
معروف سرجن ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو شعبہ طب و جراحی میں نمایاں خدمات اور غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملنے پر سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے مبارکباد۔
سی ڈی اے ہسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹر اور شعبہ سرجری سے وابستہ معروف سرجن ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو شعبہ طب و جراحی میں نمایاں خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے سرجری کے شعبے میں اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتھک محنت اور گراں قدر طبی خدمات کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں میں طبی خدمات کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی شامل ہے جو ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور خدمات کا واضح اعتراف ہے۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود،محمد سرفرازملک،نائب صدر شفیق عباسی،ملک اکمل شہزاد دیگر عہدیداران نے ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد نعیم تاج کو یہ قومی اعزاز ملنا نہ صرف ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ کامیابی ہے بلکہ پاکستان کے شعبہ طب و جراحی کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کی خدمات، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ وابستگی نوجوان ڈاکٹرز کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انھوں نے ڈاکٹر محمد نعیم تاج کے لیے مزید کامیابی، صحت و تندرستی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔