وفاقی حکومت سندھ کے تین بڑے اسپتالوں کو چھین رہی ہے مگر بجٹ میں اسپتالوں کا فنڈ نہیں رکھا،شیری رحمن

 
0
301

اسلام آباد جولائی 02 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے تین بڑے اسپتالوں کو چھین رہی ہے مگر بجٹ میں اسپتالوں کا فنڈ نہیں رکھا۔ منگل کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی سندھ کے اسپتالوں کو چھیننے کے حوالے سے پٹیشن دراصل 18ویں آئینی ترمیم پر حملہ ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ جسٹس مقبول باقر اپنے اختلافی نوٹ میں لکھ چکے ہیں کہ شعبہ صحت ہمیشہ سے صوبوں کا رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے کامیابی سے این آئی سی وی ڈی چلایا اور اس کا دائرہ 10 شہروں تک پھیلایا۔انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ایچ کے معیار کو مثالی بنایا۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے مایہ ناز اور فعال منصوبوں کو چھیننا کہاں کا انصاف ہی ۔