خلا سے آنیوالا سیاہ ہیرا نمائش کیلئے پیش

 
0
159

اسلام آباد 20 جنوری 2022 (ٹی این ایس): دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا اور نایاب سیاہ ہیرا نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ،جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خلا سے آیا ہے۔

پانچ سو پچپن قیراط وزنی ہیرے کو دبئی اور امریکامیں نمائش کے بعد لندن لے جایا جائے گا، جہاں سیاہ ہیرے کی نیلامی کی جائے گی۔

اس ہیرے کو دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں شمار کیا جاتا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیرا کہاں سے آیا ہے لیکن ایک مفروضے کے مطابق یہ لاکھوں سال پہلے زمین سے ٹکرانے والے کسی شہاب ثاقب کا حصہ رہا ہو گا جو کسی طرح محفوظ رہ گیا۔

ہیرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا قرار دے دیاہے۔