عدالت سے سند یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کرسکتا ہے، سابق صدر کا انٹرویو سنسر کر دیا گیا ، بلاول بھٹو

 
0
291

اسلام آباد جولائی 02 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کا انٹرویو سینسر کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے سند یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پر قوم سے خطاب کرسکتا ہے۔ منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سابق صدر جو غلط الزام کے تحت مقدمے میں عدالت سے سزا یافتہ بھی نہیں، ان کا انٹرویو سنسر کردیا گیا۔ انہورںنے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان، منافقوں کا پاکستان، ایک نہیں دو پاکستان۔