اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ سفارش کی جا چکی ہے۔
جسٹس عامر فاروق اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہے۔













