اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نےسنگین جرائم میں ملوث 43 جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات فروشی اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 19 افراد کو حراست میں لے لیا ۔زیر حراست افراد سے 613 گرام ہیروئن، 380 گرام آئس،30 بوتلیں شراب،01 کلاشنکوف، 01 گن اور مختلف بور کے 13 پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے مزید تفتیش جاری ہے اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران 24 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔دیگر مجموعی کاروائیوں میں پولیس نے 277 افراد، 142 گھروں، 38 دکانیں، 03 ہوٹلوں،199 موٹرسائیکلیں 73 گاڑیوں اور 04 افراد سمیت 14 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا،۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے، آپریشنز مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ پولیس کا جرائم پیشہ افراد سمیت، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے













