ہری پور (ٹی این ایس) 15 روز سے لاپتہ 05 سالہ آیت نور کی لاش برآمد

 
0
11

ہری پور (ٹی این ایس) یونیورسٹی آف ہری پور کے قریب سے لاش برآمد، ہسپتال منتقل

یونیورسٹی آف ہری پور کے قریب غیر فعال کنویں سے 15 روز سے لاپتہ 05 سالہ آیت نور سکنہ نسیم ٹاؤن کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جسدِ خاکی کو کنویں سے نکال کر پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر ہری پور