آخری جیت جمہوریت کی ہوگی ،نواز شریف

 
0
333

لاہور ستمبر 29(ٹی این  ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 20کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہا ہوں ،آخر جیت جمہوریت کی ہی ہوگی ۔سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے اگر ووٹ کا تقدس بحال ہوگیا تو ہم سب کامیاب ہوجا ئیں گے پوری قوم بیگم کلثوم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرے جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جہاں پر نماز کے بعد کارکنوں سے گھل مل گئے اور ان کے شکوے شکایت سنی اورہنستیمسکراتے ہوئے انہیں گلے لگا کر ان کے مشکلات فوری طور پر حل کرنے کے یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج 20کروڑ عوام کی جنگ لڑرہا ہوں جس میں جمہوریت کی فتح ہوگی کیونکہ ’’ن‘‘ لیگ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے اور ’’ن‘‘ لیگ کی محبت کو عوام کی دلوں سے نہیں نکلا جاسکتا ہے اور میں بھی اسی طرح قوم کی حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کا تقدس بحال ہوجائے تو ہم سب کامیاب ہوجائے گے لیکن بہت جلد سازش کرنے والے بے نقاب ہوجائے گئے ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے کیونکہ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم کی جلد صحت یابی کے لئے بھی قوم سے دعا کی اپیل کی ہے