نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرانے کے لئے 3 اکتوبر کو جنرل کونسل کا اجلاس طلب

 
0
446

اسلام آباد ستمبر 29(ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے لئے مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس 3 اکتوبر کی شام پانچ بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے سابق ناہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے سینٹ سے انتخاب بل 2017منظور کروا لیا تھا ۔اس بل کی شق 203کے مطابق نا اہل شخص بھی کسی سیاسی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے جبکہ پہلے ایسا نہیں تھا ۔

مسلم لیگ ن کے منصوبے کے مطابق حکمران جماعت انتخاب بل 2017کو 2اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کروا لے گی ۔ اگر انتخاب بل 2017منظور ہو جاتا ہے تو 2اکتوبر ہی کو صدرممنون حسین کے دستخط کے بعد یہ قانون کاحصہ بن جائے گا ۔یوں قانون کے مطابق نا اہل شخص کو سیاسی پارٹی کی صدارت کا حق حاصل ہو جائے گا ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو 3اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنا لیا جائے گا ۔