سعودی پولیس کو عورتوں کی گاڑیوں کو جلانے کی دھمکی دینے والے شخص کی تلاش

 
0
431

ریاض ستمبر29(ٹی این ایس): سعودی عرب میں ایک شخص نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پر دھمکی دی ہے کہ اگر اسے سڑک پر کوئی بھی عورت گاڑی چلاتی ہوئی نظر آئی تو وہ اسکی گاڑی کو آگ لگا دے گا۔ پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے اور اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ ہیومن راٹس کونسل کی وزارت کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت قانونی طور پر دے دی گئی ہے اور جو بھی اسکی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔