سعودی انٹرپول نے غبن کے مفرور بھارتی ملزم کو واپس بلا لیا

 
0
315

ریاض ،نومبر08(ٹی این ایس) : سعودی انٹرپول نے غبن کر کے اپنے وطن فرار ہوجانے والے بھارتی ملزم کو بھارت سے سعودی عرب واپس بلا لیا۔ زرا ئع کے مطابق بھارتی شہری سعودی عرب میں کام کرنے والی ایک کمپنی میں غبن کے بعد غیرقانونی طریقے سے مملکت سے فرار ہو گیا تھا۔ وہ غبن کا معاملہ طشت ازبام ہونے سے قبل ہی مملکت سے بھاگ گیا تھا۔ سعودی عرب نے قانونی چارہ جوئی کر کے اسے بھارت سے واپس بلا لیا ہے۔ سعودی انٹرپول نے ہر طرح کے جرائم کے انسداد کی مہم کے تحت اسے بھارتی حکام سے واپس حاصل کرنے میں مدد طلب کی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک مطلوبہ افراد حوالے کرنے میں تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں۔