جامشور و ٗمہران یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادئیے گئے

 
0
591

جامشورو نومبر8(ٹی این ایس) مہران یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادئیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنادیا ٗ بم برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔5 مشکوک بیگس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز فورا پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے سات کلو وزنی تمام بموں کو ناکارہ بنادیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں تلاشی شروع کر دی گئی ٗپولیس کے مطابق پانچوں بموں کو مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کی باؤنڈی وال کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کا مقصد تباہی پھیلانا اور جامعات کے طلبہ کو لانے والے پوائنٹس کو نقصان پہنچانا تھا۔