ا سلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک لبیک کی ریلی کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا

 
0
414

اسلام آباد نومبر 8(ٹی این ایس) سلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک لبیک کی ریلی کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر تے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ریلی کے دوران کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تحریک لبیک ریلی کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے بعد شہریوں کیلئے ڈائیورشن پلان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کلثوم پلازہ جناح ایونیو بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گاشہری فضل حق،ناظم الدین اور مارگلہ روڈ استعمال کریںاسٹیٹ بنک چوک سے بجانب ریڈیو پاکستان دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہیں گے اور متبادل کے طور پرشہری مارگلہ روڈ اور ایمبیسی روڈ استعمال کریںکوڑیاں والا چوک سے بجانب ڈھوکڑی کشمیر ہائی وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گا مری،بارہ کہو سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری کشمیر چوک مری روڈ استعمال کریں۔