980 ہزار ریال کا دھوکہ کرنے پر 2 عرب شہری گرفتار

 
0
390

ریاض،نو مبر08(ٹی این ایس) : سعودی عرب میں قصیم پولیس کےجرائم کا پتہ لگانے والے ادارے نے 9 لاکھ 80 ہزار ریال سے زیادہ کی رقم دھوکے سے حاصل کر کر بیرون مملکت بھیجنے والے 2غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ قصیم پولیس کے ترجمان بدر الصحیبانی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں عرب شہریوں کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے اور ایک سعودی شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ2غیر ملکیوں نے 980ہزار ریال سے زیادہ اس سے دھوکے سے لےلئے ہیں ۔ واردات کرنےوالوں کا تعلق عرب ملک سے ہے۔ دونوں کو حوالات میں بند کر دیاگیا اور پبلک پراسیکیوشن کو ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا۔