ٹیکساس ،نو مبر05(ٹی این ایس): امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے جس میں تین درجن کے قریب افراد کے ہلاک اور دو درجن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقع سدرلینڈ سپرنگز کے فرسٹ بڈاپسٹ چرچ میں پیش آیا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق اتوارصبح ساڑھے 11بجے ایک شخص چرچ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں متعدد افراد نشانہ بن گئے۔آخری اطلاعات کی آمد تک 27 افراد ہلاک اور 24ہوئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کوہلاک کر دیا ہے تاہم ابھی تک اسکی شناخت نہیں کی گئی۔