23 افراد پر مشتمل گینگ نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
463

جے پور ستمبر 29(ٹی این ایس): بھارت میں ظلم و بربریت کی انتہا 23 افراد پر مشتمل گینگ نے ایک خاتون کو یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں دوکار سواروں نے ایک خاتون کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ اپنا پلاٹ دیکھ کر واپس آ رہی تھی کہ کار سواروں نے اسے لفٹ دینے کی کوشش کی تاہم خاتون کے انکار پر زبردستی اسے کار میں بٹھایا اور ایک ویران جگہ پر لے جا کر دیگر اکیس ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور واپس جہاں سے اٹھایا تھا وہیں چھوڑ آئے ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔