عمران خان اورآئی ایم ایف کی سربراہ کے درمیان ملاقات

 
0
400

ڈیوس جنوری 22 (ٹی این ایس): ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی صدر نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق ڈیوس میں وزیراعظم سے ملاقات میں آئی ایم ایف صدر نے باہمی دلچسپی کے امور، معاشی پروگرام پر پیشرفت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی. اس موقع پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی زلفی بخاری، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے قبل ازیںعالمی اقتصادی فورم کے سلانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوب کی چیف ایگزکٹیو آفیسر (سی ای او) سوسن وجوککی سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زولفی بخاری اور اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے.ملاقات میں پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کےلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کواستعمال کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا .
پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ سیمنز کمپنی کے سی ای او جو کائسر سے ملاقات بھی ملاقات کی. ملاقات میں مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد، معاون خصوصی زولفی بخاری اور علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے ملاقات میں ٹیکنالوجی،سرمایہ کاری اور افرادی قوت کو تربیت سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیراعظم عمران خان سے سی ای او گلوبل ویکسین الائنس سیٹھ بارکلے بھی ملاقات کی دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بھی ملاقات کی ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں موجود تھے.