اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر برآمد کنندگان کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس

 
0
15
اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر برآمد کنندگان کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس
وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے اجلاس کی صدارت کی
ملک بھر کی برآمدکنندہ تنظیموں کے نمائندوں اور راہنمائوں کی اجلاس میں شرکت
صنعت کاروں کا وزیراعظم شہبازشریف کے اقدامات اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی جانب سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کا خیرمقدم
آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ٹیکس سے متعلق عملی رکاوٹوں کو دور کرنے اور برآمدی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں
کراچی – 28 اگست 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر برآمد کنندگان کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے رہنما اور نمائندے شریک ہوئے۔  وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے برآمد کنندگان کو ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اعادہ کیا کہ وزیراعظم شہبازشریف تجارت کو آسان بنانے، ٹیکس ڈھانچے کوآسان و موثر بنانے اور برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیں جن کے بتدریج نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے بجٹ کے بعد حکومت کی جانب سے قائم کردہ ’’ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن کمیٹیوں‘‘ سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کا مقصد برآمدات کافروغ ، ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات کو دور کرنا، تنازعات کے باہمی اور پرامن حل کے لیے موثر طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ برآمد کنندگان کو تنگ نہ کیاجائے اور شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
بلال اظہر کیانی نے کہاکہ برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے برقراررکھتے ہوئے پالیسی ایشوز میں بھرپور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔  صنعت کاروں نے وزیراعظم شہبازشریف کے اقدامات اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی جانب سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مشاورت کے اس عمل کے ذریعے نظام میں موجود مشکلات کو دور کیاجاسکتا ہے۔ اس موقع پر آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ٹیکس سے متعلق عملی رکاوٹوں کو دور کرنے اور برآمدی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے صنعت کاروںکے خدشات کو دور کرنے اور برآمدی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی کوششوں کی خاص طورپرتعریف کی۔
اجلاس میںپاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایم بابر خان اور فیصل ارشد شیخی ،پاکسیا کے محمود نارا اور شیخ شفیق جھوک والا ،پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عامر امین کوٹھا والا اور اعجاز کھوکھر، تولیہ ساز ی سے متعلق تنظیم ٹی ایم اے کے اطہر باری اور عامر حسن لاری،پاکستان کاسٹمیٹکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عبد الصمد ،پاکستان کاٹن فیشن ایپرل مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے فاروق رحمان دتو، پاکستان بیڈ وئیر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رحمت نوید الٰہی ،پاکستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عرفان مرچنٹ، پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچرررز ایسوسی ایشن کے سید محمد عاصم ، پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سہیل پاشا اور خرم مختار ،پاکستان سپورٹس گُڈز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خواجہ مسعود اختر، سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذیشان طارق ،پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زاہد نذیر، ،سیالکوٹ چیمبر اور پی ایل جی ای ایم اے کے سید احتشام مظہر اور فواد اعجاز خان،چمڑا اور رنگ سازی کی صنعت کی تنظیم کے  حامد ارشد ظہور،پاکستان فشرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ظفر اقبال،پاکستان گلووز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انس راحیل ، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ملک فیصل جہانگیر ،آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے  اسلم پکھالی  اور آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کے عبدالحنان شامل تھے۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے برآمد کنندگان کے درپیش مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔