اسلام آباد میں اسلحہ کی نمائش ساونڈ سسٹم،آتش بازی،وال چاکنگ اور 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہو گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

 
0
1711

فیصل مسجد میں ایس او پی کے تحت نماز جمعہ ادا کی گئی،شہری سیکشن 144 پر پابندی یقینی بنائیں۔ محمد حمزہ شفقات

اسلام آباد 11 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی نے سیکشن 144 کے تحت مخصوص احکامات جاری کر دیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اگلے دو ماہ میں شہر کی حدود میں سٹون بلاسٹنگ اور ساونڈ سسٹم کے استعمال پر پابندی عائد کر دی نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اسلحہ کی نمائش،آتش بازی اور آتش بازی کے کاروبار پر بھی پابندی ہو گی شہر میں وال چاکنگ،پوسٹرز اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔نفرت انگیز لٹریچر کی چھپائی اور تقسیم پر بھی پابندی ہو گی ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لوڈ اسپیکر اذان اور نماز کے دوران استعمال کیئے جا سکیں گے اسلام آباد کی حدود 5 سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہو سکیں گے پابندیوں پر عملدرآمد کیلئے وفاقی پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں دوسری جانب فیصل مسجد کو سیل کرنے پر شہریوں میں پائے جانے والے اشتعال کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کوڈ 19 ایس او پیز کے تحت مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کا اہتمام کیا گیا،فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں میں فاصلہ برقرار مخصوص صف بندی بھی کروائی گئی،شہریوں کے مسجد میں داخلے سے قبل سینیٹائزیشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا