اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد۔آئی جی نے امن و امان، سکیورٹی، آپریشنل اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں پولیسنگ کو مزید موثر بنانے، افسران کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن اور شہریوں کو بروقت و موثر سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق،ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور پولیسنگ کے مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ جرائم کی مؤثر روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، مختلف شعبوں کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے سمیت شہریوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری پولیس سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے، مؤثر رسپانس اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مربوط حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور باہمی کوآرڈینیشن کے ذریعے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور انہیں بہترین پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہے گی















