اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی حکومت کی ہدایات پر سی ڈی اے کا اسلام آباد میں فائر سیفٹی قوانین پر سخت ایکشن،8 عمارتیں سیل
شہیدِ ملت سیکرٹریٹ، اسٹیٹ لائف بلڈنگ، ٹی ڈی اے پی بلڈنگ، بیورلے سینٹر ، این آئی سی بلڈنگ، کراؤن پلازہ, خدادا ہائٹس پلازہ اورانوائے کنٹیننٹل ہوٹل فائر سیفٹی عدم تعمیل پر سیل
فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کیپیٹل ہسپتال، پولی کلینک اور پمز پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد بھر میں فائر سیفٹی معائنوں کا دائرہ وسیع، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹس اور انخلا کے انتظامات کی جانچ جاری
سی ڈی اے کی عمارت مالکان اور انتظامیہ کو فائر سیفٹی انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایت، مسلسل عدم تعمیل پر سخت قانونی کارروائی ہوگی



















