نادرا کی طرف سے شناختی دستاویز کی فیسز کے بارے میں آگہی نوٹس،سادہ کارڈ بالکل مفت  جبکہ چب والے کارڈ کی فیس 400 روپے ہے

 
0
2460

اسلام آباد،ستمبر 29 (ٹی این ایس):  نادرا نے ایک وضاحتی نوٹس جاری کیا ہے جس میں شناختی دستاویز کی فیسز کے حوالے سے آگہی دی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق پہلی بار سادہ قومی شناختی کارڈ بنوانے کی کوئی فیس نہیں ہوگی  جبکہ چپ والےکارڈ کی نارمل فیس 400روپے ہوگی اور اگر یہی کارڈ فوری درکار ہو تو اسکے لئے 800 اور 1600 روپے جمع کرانا ہونگے۔اسی طرح  ب فارم کی نارمل فیس 50 اور ارجنٹ 500 روپےہے

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر زبردستی زیادہ فیس والا ٹوکن دیا جا رہا ہو یا آپ کے ساتھ عملہ تعاون نہیں کرتا تو آپ نادرا کی ھیلپ لائن 111 786 051100 پررابطہ کرکے اپنی شکائت درج کرا سکتے ہیں۔