پیرودھائی،خیابان اور ڈھوک حسو میں  سکیورٹی فورسز کا بڑا مشترکہ آپریشن،سینکڑوں گھروں،ہوٹلوں،بس اڈوں اور مدارس کی تلاشی

 
0
552

راولپنڈی، ستمبر 29 (ٹی این ایس): سکیورٹی اداروں راولپنڈی میں ایک بڑا تلاشی آپریشن کیا جس میں بڑی متعدد ہتھیار اور منشیات برآمد کرکے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گذشتہ روز  صبح چھہ  سے بارہ بجے تک جاری رہا ۔آپریشن میں  آٹھ سکیورٹی ایجنسیوں سے وابستہ 130 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

دوران آپرشن  پیرودھائی اور اس کے گردونوح کے علاقوں کے علاوہ خیابانِ سرسید اور ڈھوک حسو میں 170 گھروں ،8 ہوٹلوں ،3 بس اڈوں، اور دو مدارس کی تلاشی لی گئی۔ دورانِ تلاشی چھوٹے بڑے  9 ہتھیار لائسنس و غیر لائسنس یافتہ  کے علاوہ چار کلو گرام افیم بھی برآمد  کی گئی۔ اس موقع پر کئی پوچھ تاچھ کے لئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔