راولپنڈی (ٹی این ایس) سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈن رانا نوید احمد کی بھانجی رومیسا سہیل نے راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحانات میں 95 فیصد نمبر لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم سمیت دیگر ٹریفک سٹاف نے ٹریفک وارڈن نوید احمد اور اسکے خاندان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران و جوانوں کے بچے ہمارے بچے ہیں،رومیسا سہیل کی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی انکے خاندان کیساتھ پولیس فورس کیلئے بھی باعث فخر ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ محنتی اور قابل جوان پاکستان کا فخر ہیں،افسران و جوانوں کے بچوں کی حوصلہ افزائی سے انکی کارکردگی میں مزید نکھار آنے کیساتھ انکا مورال بھی بلند ہوتا ہے۔رومیسا سہیل نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا صلہ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کو قرار دیا۔












