اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے محکمانہ امور، انتظامی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیکر۔سینئر پولیس افسران کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں فرائض سرانجام دینے، دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لانے اور شہریوں کو بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے محکمانہ امور، انتظامی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیکر۔سینئر پولیس افسران کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں فرائض سرانجام دینے، دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لانے اور شہریوں کو بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا، جس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، محکمانہ امور اور آپریشنل معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمانہ، انتظامی اور آپریشنل امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں مزید بہتری، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ امور کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا جائے، دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لایا جائے اور شہریوں کو بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ پولیس خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے فوری اور مؤثر ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور اس امر پر زور دیا کہ شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی اور پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کا بروقت ازالہ اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں اور پولیس ملازمین کی براہِ راست شنوائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، مؤثر پولیسنگ اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا رہی ہے