اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز نے شہر میں امن و امان، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز نے شہر میں امن و امان، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، تھانہ جات کی باقاعدہ انسپکشن، ایس آئی پی ایس پروٹوکول، ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ، پٹرولنگ کے نظام اور زیرِ تعمیر تھانہ جات سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ، افسران نے متعلقہ علاقوں میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کی صورتحال، جاری کاروائیوں اور پولیسنگ کے حوالے سے اقدامات سے متعلق ایس ایس پی آپریشنز کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور فیلڈ میں درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مضبوط بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔انہوں نے تمام تھانہ جات کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے، ناکہ جات پر مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مؤثر چیکنگ، پٹرولنگ کو مزید فعال بنانے اور حساس مقامات پر سکیورٹی و نگرانی کے نظام کو مؤثر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے SIPS پروٹوکول کے تحت زیرِ تعمیر تھانہ جات کے کام کو مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشنز میں شہریوں اور پولیس افسران و جوانوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، بہتر پولیس سروسز کی فراہمی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی و پیشہ ورانہ رویے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ افسران اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا عمل جاری رکھا جائے گا