اصغر خان کیس میں جماعت اسلامی نے جواب جمع کروا دیا، پیسے لینے کی تردید

 
0
445

اسلام آباد جون 09(ٹی این ایس ) اصغر خان کیس میں جماعت اسلامی نے جواب جمع کرواتے ہوئے آئی ایس آئی سے پیسے لینے کی تردید کی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے 1990 کے انتخابات میں پیسے لینے کی تردید کردی۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آئی ایس آئی سمیت کسی سے کبھی رقم نہیں لی، جماعت اسلامی 2007 میں رضاکارانہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ بنی اور عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا کہ اس پر عائد الزامات غلط ہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بطور امیر جماعت اسلامی ہر تحقیقات، کمیشن یا فورم پر پیش ہونے کو تیار ہوں۔