تنگوانی، محلے داروں نے اغواء کی واردات ناکام بنا دی،مزاحمت پر اہل خانہ زخمی

 
0
326

تنگوانی جون 09(ٹی این ایس )کنده کوٹ کے ملحقہ علاقے کے ایک محلے میں اغواء کی واردات ناکام بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق سچل شیخ کے بیٹے کو نامعلوم افراد کی جانب سےاغواءکرنے کے کوشش کی گئی جسے محلے والوں نے ناکام بنا دی- تین اغواں کاروں کو محلے والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
– سچل شیخ کا کہنا تھا کہ کچھ افراد میرے گھر میں گھس کر میری بیٹی کو اغواء کرنے کوشش کر رہے تھے-جب ہم نے مزاحمت کی تو اغواءکاروں نے لاٹھیوں اور کلھاڑیوں سے ہم پر وار کئے اور ہمیں مارنے کے کوشش کی جس میں ہم زخمی ہوگئے-سچل شیخ نے انتظامیہ سے انھیں تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔