اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ بنی گالہ پولیس کی “اسلحہ سے پاک مہم” کے تحت بڑی کارروائی۔

 
0
15

اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ بنی گالہ پولیس کی “اسلحہ سے پاک مہم” کے تحت بڑی کارروائی۔غیرقانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم گرفتار، 06 کلاشنکوف نما آٹومیٹک گنز،01 نائن ایم ایم پستول اوربھاری مقدارمیں ایمونیشن برآمد تفصیلات کے مطابق آئی جی سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات پر ”اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم ” کے تحت غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں بھرپورانداز میں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ بنی گالا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزم محمد طارق کو گرفتار کرلیا پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے 06 کلاشنکوف نما آٹومیٹک گنز، 01 نائن ایم ایم پستول اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف خصوصی پولیس ٹیمیں ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت کو اسلحہ سے پاک بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا