راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعداد میٹرو بس سروس کو بہترین منصوبہ اور اسکی مخالفت کو عوام دشمنی قرار دیتی ہے

 
0
588

اسلام آباد،ستمبر 29 (ٹی این ایس): میٹرو بس  منصوبہ پر حکومت کے سیاسی مخالفین کی طرف سے سخت مخالفت کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں سے وابستہ لاکھوں لوگ  اس سہولت کو بڑی نعمت سے تعبیر کرتے ہیں۔لوگوں کے اطمنان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ منصوبہ غیر ضروری اور ریاستی سرمایہ کا ضیاع نہیں بلکہ مناسب وقت کا بہترین منصوبہ ہے جو گنجان آبادی والے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائدغریب اور لوئر مڈل کلاس کے  لوگوں کو صرف 20 روپے میں آرام دہ، آئرکنڈیشنڈ، باعزت اور بغیر خلل کے وہ سفری سہولت فراہم کرتا ہے جسکا وہ  عام پبلک ٹرانسپورٹ سے سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

عوام کا کہنا ہے کہ میٹروبس سروس عوام کو  سفری سہولیات مہیا کرنے  کا جدید منصوبہ ہے ایسے منصوبے پر تنقید  عوام سے دشمنی کے مترادف ہے جس سے ان دونوں شہروں میں آبادد لاکھوں شہری روزانہ مستفید ہوتے ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس منصوبے سے سب زیادہ مستفید خواتین ہی ہوتی ہیں۔ باعزت، محفوظ اور باوقار سفری سہولیات مہیا کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں  شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

طلباء اور طلبات ہوں یا جڑواں شہروں میں آباد عام لوگ سبھی میٹرو بس سروس کو غریب کی سواری قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اتنا جدید سفر کرنا تو خواب تھا جو موجودہ حکومت نے پورا کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹرو بس  سروس نہ صرف جدید پاکستان کی ابتداء ہے بلکہ اسکے تمام سٹیشنز پر پاکستان کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی  نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے تاریخی اور سیاحتی  مقامات کی تصاویر شہریوں کو ملکی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے احسن قدم بھی ہے۔