وزیر داخلہ کا عام مسافروں کے ساتھ سفر اورپروٹوکول کے بغیر خود اپنا سامان اٹھانا لوگوں کےلئے خوشگوار حیرانگی

 
0
408

اسلام آباد،ستمبر30 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے قابلِ تقلید مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف بیرون ملک سرکاری دورے سے واپسی پر عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا بلکہ پروٹوکول اور خوشامد کے بغیر خود اپنا سامان بھی اٹھایا۔

وزیر داخلہ جمعہ کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے سے واپس آئے تو انھوں نے عام لوگوں کے ساتھ سفر کیا اور اسلام  آباد آئر پورٹ پہنچنے پر کوئی پروٹوکول نہ لیکرعام مسافروں کے ساتھ اپنا سامان خود اٹھایا اور  ٹرمنل سے باہر آئے ۔اس موقع پر وہ لوگوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے۔ لوگوں نے وازیرِ داخلہ کے اس انداز کی سراہنا کی ہےاور کہا کہ دیگر سیاسدانوں اور وی آئی پیز کو بھی اسکی تقلید کرتے ہوئے اشرافیہ اور عام آدمی کے درمیان بہت بڑے فرق کو کم کردینا چاہئے۔