الیکشن کمیشن کا این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم آزمانے کا فیصلہ

 
0
3927

پشاور،ستمبر 29 (ٹی این ایس): خیبر پختونخواہ کے صوبائی الیکشن کمیشن  نے کہا ہے کہ این اے 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوری نتائج کے حصول کے لیے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں صوبائی الیکشن کمیشنر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کا اہتمام الیکشن کمیشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔بریفنگ میں این اے 4 کے ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی بھی شرکت۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔