اسما قتل کیس میں 2افراد کاڈی این اے میچ کرگیا: مشتاق غنی

 
0
341

پشاور، فروری 07 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ اسما قتل کیس میں 2افراد کاڈی این اے میچ کرگیا کے پی پولیس اس حوالے سے مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ،آج صبح تک اس کیس میں نامزد ملزم قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ “گفتگوکرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پشاورکی فرانزک لیب نے بھی کام شروع کردیا اب ہمیں پنجاب کی لیب سے ٹیسٹ نہیں کراناپڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عاصمہ کے قاتل کوبھی جلد دبئی سے گر فتارکرلیاجائےگا۔