اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی،

ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے غیر ملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

غیر ملکی شہری کو آج صبح سیکٹر G-8 سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا تھا،

ملزمان نے رہائی کے بدلے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان طلب کیا،

اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے واقوع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد خرم اشرف کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ سہالہ کی حدود سے مغوی غیر ملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

غیر ملکی شہری کے اغوا میں ملوث 08 ملزمان گرفتار،

ملزمان نے دوران واردات اسلحہ کے زور پر دیگر سٹاف سے نقدی،قیمتی موبائل فونز اور اشیاء بھی چھین لئے تھے،

گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی 03 گاڑیاں، چھینی گئی نقدی اور موبائل فونز برآمد ۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شہریوں بالخصوص غیر ملکی باشندوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز

اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔قاضی علی رضا

اسلام آباد پولیس شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا