کامیاب جوان اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا سلسلہ جاری

 
0
199

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،کامیاب جوان اسکلزاسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا سلسلہ جاری، معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے تحسین راشد نے کامیاب جوان کے تحت یونیورسٹی آف لاہور سے کورس مکمل کیا۔تحسین راشد نے کہا کہ اچھے انداز میں پڑھائی بھی ملی اور والدین پر کوئی معاشی بوجھ بھی نہیں پڑا، پہلے جاب اور پر اپنی کمپنی کھول دی،اپنے ساتھ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کیا، کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان جدید اور روایتی شعبوں میں ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار شروع کریں،کامیاب جوان پروگرام سے ابتک 30 ارب روپے مالیت سے زائد کے قرضہ جات منظور ہو چکے ہیں، ابتک 5 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روایتی اور جدید شعبوں میں اسکلز دے چکے ہیں، کامیاب جوان پروگرام سے ملک بھر میں 35 ارب روپے کی لاگت سے 1 لاکھ 25 ہزار خاندان مستفید ہوئیں، ملکی تاریخ میں پہلے دفعہ روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ جدید شعبوں پے خاص توجہ دی جا رہی ہے،چند دنوں میں کامیاب جوان اسکلز سکالرشپس کے تحت داخلوں کی تیسری بیج کا آغاز ہوگا، نوجوان اپنی مرضی کے انسٹیٹوٹ اور کورس میں داخلے کیلئے اپلائی کریں۔