اسحاق ڈار نے ہتک عزت کیس میں جیتی رقم شریف ٹرسٹ کو عطیہ کر دیا

 
0
182

اسلام آباد 28 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہتک عزت کی جیت کی رقم خیراتی ادارے شریف ٹرسٹ کو عطیہ کردی جس سے میڈیکل ٹرسٹ میں مستحق غریبوں کا علاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اے آر وائی کے یوکے براڈکاسٹر این وی ٹی وی کے خلاف برطانیہ کی ہائیکورٹ کے ہتک عزت کے مقدمے کی جیت سے حاصل ہونے والی رقم غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خیراتی ٹرسٹ کو عطیہ کر دی۔

اسحاق ڈار کے وکلاکو ان کے بینک اکاؤنٹ میں 85000 یو کے پاؤنڈز (21 ملین پاکستانی روپے کے برابر) اے آر وائی کے برطانیہ کے نشریاتی ادارے این وی ٹی وی سے موصول ہوئے۔

اسحاق ڈار کے وکلا نے تصدیق کی کہ ہتک عزت کے مقدمے میں ڈار کی نمائندگی کرنے والی قانونی ٹیم کو قانونی فیس ادا کرنے کے بعد اسحاق ڈار نے ہرجانے کی وصولی شریف ٹرسٹ کو عطیہ کردی۔