اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ سہالہ عون عباس کی سربراھی میں پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دوران گشت آئس سپلائر گرفتار بھاری مقدار میں آئس برآمد، مقدمہ درج ۔
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رھے گا ( ایس ایچ او تھانہ سہالہ)
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سہالہ کی سربراھی میں پولیس ٹیم ملک رئیس سب انسپکٹر ھمراہ اسد کانسٹیبل و دیگر ٹیم نےدوران گشت ملزم امین شکیل کو گرفتار کر کے دوران تلاشی زیرحراست ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ سہالہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کا عزم۔













