اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد کیپٹن محمد سہیل چوہدری اور چیف کمشنر اسلام آباد کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات۔

 
0
15

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد کیپٹن محمد سہیل چوہدری اور چیف کمشنر اسلام آباد کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات۔ملاقات میں ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ مشران سے امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔ترنول کے مشران اور بزرگ شہریوں کی پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔علاقہ معززین کا امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار۔وفاقی وزیر مملکت نے علاقے میں امن و سلامتی کے لیے عوامی تعاون کو اہم قرار دیا۔پولیس اور شہریوں کے باہمی تعاون سے امن و امان کو مزید مستحکم کیا جائے گا، ملاقات میں اتفاق۔ترنول کے مشران اور بزرگ شہریوں نے علاقے میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔علاقہ معززین نے امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار۔