راولپنڈی (ٹی این ایس) سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب میں صفائی فیس کے نئے ماہانہ نرخ مقرر کر دئیے گئے۔
محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سپرد کرتے ہوئے نئے ماہانہ نرخ مقرر کیے ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
شہری گھریلو صارفین کے لیے: 5 مرلے تک 300 روپے، 5 سے 10 مرلے تک 500 روپے، 10 سے 20 مرلے تک 1,000 روپے، 20 سے 40 مرلے تک 2,000 روپے اور 40 مرلے سے زائد 5,000 روپے ماہانہ صفائی فیس مقرر کی گئی ہے۔
شہری کاروباری صارفین کے لیے: چھوٹے کاروبار پر 500 روپے، درمیانے کاروبار پر 1,000 روپے اور بڑے کاروبار پر 3,000 روپے ماہانہ فیس مقرر ہے۔
یہ نرخ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ترقی سے منظور شدہ ہیں اور سُتھرا پنجاب اتھارٹی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، محکمہ ایکسائز و دیگر متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یکم جولائی 2026 سے احکامات پر عملدرآمد کا حکم بذریعہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔













