اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کورال پولیس کی بڑی کامیابی،خاتون کے اندھے قتل کا سراغ قلیل وقت میں لگا یا گیا
مقتولہ ساجدہ بی بی کے قتل میں سگے بیٹے سمیت تین ملزمان گرفتار،حسنین وارث
گرفتار ملزمان میں سہیل مسیح، چشمان مسیح (مقتولہ کا بیٹا )اور روبن مسیح شامل ہیں,ایس پی سواں زون
تھانہ کورال کی حدود سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت ساجدہ بی بی کے نام سے ہوئی، حسنین وارث۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کرکے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کی گئی، ایس پی سواں زون
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی بی، ٹیکنیکل ونگ، تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ایس پی سواں زون
پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، جیو فینسنگ، کال ڈیٹا اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، حسنین وارث
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول، اور مقتولہ اور اس کی بیٹی کے موبائل فونز برآمد کر لیے،حسنین قارث
جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے اندھے قتل کی واردات کو قلیل وقت میں ٹریس کیا گیا،ایس پی حسنین وارث
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس پی سواں زون حسنین وارث













