راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی تھانہ مورگاہ، چکری اور چونترہ میں کھلی کچہری
ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے،
سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے،
شہریوں کے مسائل کا فوری اور موثر حل یقینی بنایا جائے، غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں، سی پی او کی ہدایت
تھانہ پولیسنگ کا بنیادی یونٹ ہے تھانے میں بہترین اور بروقت سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، سی پی او
سی پی او نے تھانہ چکری اور تھانہ چونترہ کا بھی دورہ کیا،
حوالات، ریکارڈ اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،













