اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کی تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

6 کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 8 کروڑ 67 لاکھ روپے مالیت کی 188.6 کلوگرام منشیات برآمد

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اٹک میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 1 کلوگرام آئس برآمد.ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف

دیگر کاروائیاں

کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی کے مضافات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 170 کلوگرام مارفین برآمد

مذکورہ مارفین افغانستان سے دالبندین کے راستے کوئٹہ اسمگل کی گئی

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کارگو شیڈ جاپان جانیوالے پارسل میں لکڑی کے گفٹ باکس میں موجود کپڑوں سے 2.1 کلو آئس برآمد

چارسدہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار

راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس، 1.2 کلو افیون برآمد

اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1 کلوگرام چرس برآمد

تمام کاروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔