سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلیت کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعد جہانگیر ترین کیخلاف درخواست کی سماعت شروع کردی

 
0
605

اسلام آباد اکتوبر 3 ( ٹی این ایس) چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کی ، نعیم بخاری کی غیرحاضری پرانورمنصورپیش ہوئے ، جواب الجواب پردلائل دیتے ہوئے اکرم شیخ نے عمران خان کے دوخطوط پرمختلف ایڈریس ،کینسرہسپتال کا لیٹرہیڈ کے استعمال ، گالہ اراضی کے نقشے کیلئے 79 ہزارپاونڈ کی رقم اوردستخط مختلف ہونے کا نقطہ اٹھایا چیف جسٹس نے سوالات کا جواب دینے کیلئے عمران خان کے وکیل سے پوچھا توانورمنصوربولے نعیم بخاری کچھ دیرمیں پہنچیں گے ۔ اکرم شیخ نے دلائل دیے کہ عمران خان نے 1982سے 2002 تک آمدنی 21 ملین بتائی جبکہ بنی گالہ اراضی کی تعمیرپر70ملین کےاخراجات آئے ۔ اکرم شیخ نے کہا کہ نیازی سروسزلمیٹڈ کمپنی کے اکاونٹ میں عمران خان کی کتاب اورکرکٹ آمدن بھی آتی رہی جسے استعمال بھی کرتے تھے ، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیابنچ کے پاس ریکارڈ طلب کرنے کااختیار ہے ،اکرم شیخ نے کہاکہ ایک لاکھ پاونڈ سے متعلق معلومات نہیں مل رہیں۔
نعیم بخاری عدالت پہنچے اور 5 لاکھ 62 ہزار پاونڈ کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اراضی اورلندن فلیٹ کو2002 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہرکیا چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان نے جمائمہ سے لیے قرض کوظاہرنہیں کیا ،قرض ظاہرنہ کرنے سے فرق پڑنے کا دیکھنا ہے صرف 6.5 فیصد قرض کی منی ٹریل ثابت نہیں ہوئی نیازی سروسز لمیٹیڈ اکاونٹ کی 2003کی تفصیلات نہیں دی کیا کیاایک لاکھ پاونڈ عمران خان کااثاثہ نہیں تھا نعیم بخاری نے کہا این ایس ایل کو 3دیگرکمپنیاں چلارہی تھیں ایک لاکھ پاونڈ کی رقم عمران خان کے کنٹرول میں تھی اثاثہ نہیں تھی چیف جسٹس نے کہاکہ عمران خان کہہ سکتے تھے ایک لاکھ پاونڈ انھیں دئیے جائیں ، چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ بیوی سے قرض لینے اورواپس کرنے میں کوئی بدنیتی ظاہرنہیں ہوتی اکرم شیخ نے عمران خان کے بار بار موقف بدلنے کا الزام لگایا ، بنچ نے پوچھا کہ کیا 2002 میں غلط فارم بھرنے پرعمران خان کونااہلی کردیں ؟؟ کیا 2013 الیکشن میں عمران خان نے غلط بیانی کی وکیل نے کہا کہ عمران خان نے 2013 میں آف شورکمپنی ظاہر نہیں چیف جسٹس نے جمائما خان سے حاصل حالیہ دستاویزات کا ریکارڈ پیش کرنے کا کہا تو وکیل نے بدھ کو جمع کرانے کی یقین دہانی کروائی اکرم شیخ نے گرینڈ حیات ہوٹل کے فلیٹ کو بھی ظاہر نہ کرنے کی بات کردی سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت مکمل قراردیتے ہوئے بدھ سے جہانگیرترین نااہلی کیس کی سماعت کا آغاز کرنے کا کہ دیا ہے