اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز-2 کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے

 
0
2

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس میں ریکروٹمنٹ فیز-2 کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ نے ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور بھرتی کے جاری عمل، فزیکل اور رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ بھرتی کے تمام مراحل مقررہ ضابطہ کار، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امیدواروں کی منظم آمد و رفت، ٹیسٹ کے انعقاد اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ نے کہا کہ بھرتی کے عمل کو منظم اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فزیکل اور رننگ ٹیسٹ سمیت بھرتی کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی کی جائے اور سکیورٹی و انتظامی امور کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام مراحل طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کروائے جائیں تاکہ ہر امیدوار کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں اور بھرتی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔