لاہور،16نومبر (ٹی این ایس):پنجاب کے گندم پیداواری مقابلے 26-2025 میں فاطمہ فرٹیلائزر کے سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارہ استعمال کرنے والے کاشتکاروں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 120 میں سے 119 ضلعی پوزیشنز اپنے نام کر لیں ۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سرسبز کاشتکاروں نے صوبائی سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری, تینوں پوزیشنز حاصل کیں ۔
گزشتہ سال 25-2024 کے مقابلے میں سرسبز کاشتکاروں کی ضلعی پوزیشنز کی تعداد 120 میں سے 97 تھی، جو رواں سال بڑھ کر 119 ہوگئی۔ یوں مجموعی ضلعی پوزیشنز میں ان کا حصہ تقریباً 81 فیصد سے بڑھ کر 99 فیصد سے زیادہ ہوگیا۔ مزید یہ کہ 40 میں سے 39 اضلاع میں پہلی پوزیشن بھی سرسبز کاشتکاروں نے حاصل کی۔
صوبائی سطح پر پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے کسانوں میں پہلی پوزیشن سجاد حسین، مظفرگڑھ نے حاصل کی، جنہوں نے 69 من 39.4 کلو فی ایکڑ پیداوار حاصل کی۔ دوسری پوزیشن شفیق احمد، اٹک کے حصے میں آئی، جن کی فی ایکڑ پیداوار 69 من 39.1 کلو رہی، جبکہ تیسری پوزیشن محمد اصغر، رحیم یار خان نے 69 من 24 کلو فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ حاصل کی۔
ان کامیابیوں کی اہمیت فی ایکڑ حاصل ہونے والی پیداوار سے مزید واضح ہوتی ہے۔ سرسبز کاشتکاروں نے 69 سے 70 من فی ایکڑ تک گندم حاصل کی، جبکہ ملک کی اوسط پیداوار تقریباً 33 من فی ایکڑ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سرسبز کاشتکاروں کا ایک ایکڑ تقریباً اتنی پیداوار دے رہا ہے جتنی قومی اوسط کے مطابق دو ایکڑ سے حاصل ہوتی ہے۔زیادہ فی ایکڑ پیداوار نہ صرف محدود رقبے سے زیادہ گندم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ کاشتکاروں کی آمدن اور معاشی حالت بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔۔
ان نتائج کی اہمیت اس لیے بھی نمایاں ہے کہ کامیاب سرسبز کاشتکار پنجاب کے مختلف زرعی خطوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اٹک پوٹھوہار کے خطے میں واقع ہے، جہاں زراعت بڑی حد تک بارش اور بارانی کاشتکاری پر انحصار کرتی ہے، جبکہ مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور دیگر میدانی علاقوں کے زمینی اور موسمی حالات مختلف ہیں ۔ ایسے متنوع زرعی حالات میں سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارہ استعمال کرنے والے کاشتکاروں کی نمایاں کارکردگی اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ مناسب کھاد کا بروقت استعمال کسی ایک علاقے یا مخصوص زمین تک محدود نہیں ، بلکہ مختلف زمینی اور موسمی حالات میں بھی بہتر پیداوار کے لیے مؤثر کردار ادا کر تی ہے۔
مسلسل دوسرے سال بڑے پیمانے پر پوزیشنز حاصل کرنا اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ بہتر پیداوار کے لیے صرف کھاد کی مقدار نہیں بلکہ فصل کی ضرورت کے مطابق درست غذائیت اور بہتر زرعی طریقے اپنانا ضروری ہیں ۔ تصدیق شدہ بیج، مٹی کی ضرورت کے مطابق متوازن کھادوں کا استعمال اور زرعی ماہرین کی رہنمائی بھی اس عمل کا اہم حصہ ہیں ۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے زرعی ماہرین اور ایڈوائزرز مختلف اضلاع میں کاشتکاروں کی رہنمائی اور مٹی کی جانچ کی سہولت فراہم کرتے ہیں تاکہ کسان اپنی زمین اور فصل کی ضروریات کے مطابق بہتر فیصلے کر سکیں ۔ سرسبز کا پیغام واضح ہے: مقصد زیادہ کھاد استعمال کرنا نہیں بلکہ درست غذائیت کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار بڑھانا ہے۔













