اسلام آباد (ٹی این ایس) تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کو دورانِ سرچ آپریشن اطلاع موصول ہوئی کہ اسماعیل گاؤں کھلے مقام پر چند اشخاص بذریعہ ڈولی دانہ قماربازی میں مصروف ہیں، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کیا تو چند اشخاص قماربازی میں مصروف پائے گئے، جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم غلط ملط کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں طاہر، محمد سہیل، عابد محمود، محمد امین، محمد اعجاز، عامر سہیل، نذیر احمد، جہان خان، سلطان خان، شاہد اقبال، محمد اسماعیل، ریاست، وحید اور نثار احمد شامل ہیں، پولیس نے داؤ پر لگی مجموعی مالیت 72 لاکھ روپے کی رقم قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس












