ہری پور (ٹی این ایس) گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خوراک، داخلہ و قبائلی امور اور وومن ایمپاورمنٹ کفایت اللہ اور ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی محمد آصف رحیم کی ہدایات پر ہری پور فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہری پور کی سربراہی میں رات گئے مختلف علاقوں میں فش پوائنٹس، دودھ کی دکانوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی بھرپور انسپیکشن کی۔
کارروائی کے دوران فوڈ پوائنٹس پر صفائی ستھرائی، ذاتی حفظانِ صحت، دکانوں کی صفائی، خوراک کی ذخیرہ کرنے کی صورتحال، اشیائے خورونوش کی معیار و حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیاری اور متعلقہ ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی گئی۔
انسپیکشن کے دوران ناقص صفائی، حفظانِ صحت کے اصولوں پر عدم عمل درآمد اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بہتری کے لیے ہدایت نامے اور ضروری اصلاحی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
وی او
کارروائی کے دوران فاسٹ فوڈ پوائنٹ سے 20 کلو گرام ناقص شامی کباب مصالحہ برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے واضح کیا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن اور رات مسلسل نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور خوراک کے معیار، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر ہری پور















