کراچی:  احسن آباد کے علاقہ میں کے الیکٹرک نے باقاعدہ  غنڈہ گردی شروع کردی ، اسکیم 33 اور اسکیم 45 میں بجلی کی فراہمی معطل کرکے  علاقہ کے مکینوں سے کہا جارہا ہے کہ  وہ ایف آئی آر واپس لیں پھر بجلی بحال کی جائے گی

 
0
457

کاروائی کے نتیجہ میں احسن آباد , حادیہ آباد , کاٹن سوسائٹی ,گلشن معمار ,کنیز فاطمہ سمیت مختلف علاقے اندھیرے میں

کراچی، یکم ستمبر(ٹی این ایس):  احسن آباد کے علاقہ میں کے الیکٹرک نے باقاعدہ  غنڈہ گردی شروع کردی ہے۔ اسکیم 33 اور اسکیم 45 میں بجلی کی فراہمی معطل کرکے  علاقہ کے مکینوں سے کہا جارہا ہے کہ  وہ ایف آئی آر واپس لیں پھر بجلی بحال کی جائے گی۔

علاقہ مکین  کہتے ہیں  کہ مدراس سوسائٹی میں واقع کے الیکٹرک کا مقامی دفتر میں عملہ فرار ہوگیا ہے۔12 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا ہے بجلی نہیں آئی، عمر کے افسوس ناک واقع کے بعد کے الیکٹرک بدمعاشی پر اتر آئی۔ کے الیکٹرک کی  انتقامی اور بد معاشی پر مبنی اس  کاروائی کے نتیجہ میں احسن آباد , حادیہ آباد , کاٹن سوسائٹی ,گلشن معمار ,کنیز فاطمہ سمیت مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔